AD Banner

{ads}

(کامل مرید وہ ہے جو پیر کے فعل پر اعتراض نہ کرے)

 (کامل مرید وہ ہے جو پیر کے فعل پر اعتراض نہ کرے)

بیان کیا جا تا ہے کہ مو لا نا روم نے اپنے فرزند سلطان ولد کو حضرت مولا نا شمس تبریزی کی خدمت میں دمشق بھیجا چاندی ،سو نا ،دیا اور کہا کہ یہ نقد مولانا شمس الدین کے جو تے میں ڈال دینا اور نعلین کا رخ روم کی طرف پھیر دینا  یہ بھی بتا یا کہ تم مو لانا شمس کو ایک خوبصورت فرنگی زادہ کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے پا ؤ گے ۔جب وہ با زی جیتتے ہیں تو اس لڑکے سے سونا لیتے ہیںاور جب ہارتے ہیں تو وہ لڑکا ان کو تھپڑ ما رتاہے ۔خبر دار انکے افعال پر انکار نہ کر نا کیوں کہ وہ لڑکا گروہ صوفیہ سے ہے مگر ہنوز اپنے مرتبہ سے آشنا نہیںہے مو لا نا شمس الدین اسکی ہدا یت کے لئے کھیل کے بہا نہ سے دوستی پیدا کر رہے ہیں۔سلطان ولد دمشق پہنچے تو مو لانا شمس تریزی کو شطرنج کھیلتے ہوئے  پا یا سلطا ن ولد کے ہمراہیوں نے مو لا نا کے سامنے سر جھکا یا اور رقت شروع کی ۔فرنگی زادہ نے جو حال دیکھا تو سمجھا کہ شمس تبریزی کو ئی بزرگ صوفی ہیں اپنی بے ادبیوں پر شرمندہ ہوا ۔سر سے ٹو پی اتار کر مو لانا شمس کے قدم پر رکھ دیا ایمان لایا اور جو کچھ مال و اسباب اس کے پاس تھا لٹا نا چا ہا ، مو لا نا شمس تبریزی نے حکم دیا فرنگستان جا ؤ اس ملک کے عزیزوں کو راہ حق دکھلاؤ اور خود اس جما عت کے قطب بنو ۔(پیری مریدی کا بیان از تاج محمد واحدی)

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner