AD Banner

{ads}

(حکمت سے دین کی طرف راغب کریں)

 (حکمت سے دین کی طرف راغب کریں)

    منقول ہے کہ حضرت شیخ ابو نجیب سہر وردی قدسرہ نے فر ما یا کہ ایک روزایک مرید حضرت شیخ احمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس حاضر ہوا اور خر قہ طلب کیا شیخ نے اسے میرے پاس بھیج دیا میں نے اسے خرقہ کے حقوق اور شرائط بیان کی وہ مرید ان حقوق اور شرائط کو سن کر تھر تھرا گیا اور بغیر خرقہ پہنے واپس چلا گیا ۔حضرت امام غزالی نے مجھے یاد فر ما یا اور مجھ پر بڑا عتاب ظا  ہر کیا کہ میں نے تو اسے تمہا رے پاس اس لئے روا نہ کیا تھا کہ تم اس سے کو ئی ایسی بات بیان کر دینا ۔جس سے اس کی رغبت اور زیا دہ ہو تم نے ایسی بات کہہ دی کہ جو رغبت اسے تھی وہ بھی جا تی رہی حا لانکہ جو تم نے کہا وہ صحیح تھا لیکن اگر ہم یہ تمام با تیں مبتدی پر لا زم کر دیں تو بھا گ اٹھے گا اور اس کی بجا آوری اس سے نہ ہو سکے گی ہم تو خرقہ اس لئے پہنا تے ہیں کہ یہ شخص اس قوم مشا ئخ کے ساتھ مل جل جا ئے اور پھر ان حضرات کے سا تھ ملنا جلنا ان کے افعال پرنظر رکھنا اور ان کے احوال کو دیکھنا بھا لنا اس میں پو را پورا اثر کرے ۔اور یہ بھی انہیں جیسا عمل کر نے لگے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعا لی اسے بھی انہیں میں سے فر ما دے ۔(پیری مریدی کا بیان از تاج محمد واحدی)

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner