AD Banner

{ads}

(کونسی نماز کس پیغمبر نے پڑھی تھی؟)

 (کونسی نماز کس پیغمبر نے پڑھی تھی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کون سی نماز کس پیغمبر نے پڑھی تھی کیونکہ ہمارے یہاں اک جلسہ ہوا تھا جس میں ایک حضرت بیان بتایا تھا عشاء کی ہمارے سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پڑھے اور ہم کو نہین پتہ ہے ذرا آپ رہنمائی فرمائیں ۔
المستفتی:۔سیف اللہ خان موتی پور۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

(۱)جب حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ وقت فجر قبول ہوئی تو انہوں نے دو رکعت فجر پڑھی (۲) اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا فدیہ وقت ظہر آیا انہوں نے چار رکعت ظہر ادا فرمائی ـ(۳) حضرت عزیر علیہ السلام سو برس بعد اٹھے انہوں نے چار رکعت پڑھیں وہ عصر کہلائیں (۴)  اور حضرت داؤد علیہ السلام کی توبہ وقت مغرب قبول ہوئ وہ چار رکعت پڑھنے کھڑے ہوئے تیسری پر تھک کر بیٹھ گئے وہ مغرب کی تین ہی رہیں (۵) عشاء سب سے پہلے ہمارے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے پڑھی (رواہ کما ذکرنا الامام الطحاوی و فتاوی رضویہ جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۲۰۶)۔(تلخیص انوار الفتاوی صفحہ نمبر۵۹)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner