AD Banner

{ads}

(کھڑے ہوکر پیشاب کرنا عند الشرع کیسا ہے ؟)

 (کھڑے ہوکر پیشاب کرنا عند الشرع کیسا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے
المستفتی:۔اظہر علی گانچی وگا جرودھ گجرات

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

کھڑے ہو کر یا لیٹ کر یا ننگے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے۔ نیز ننگے سر پاخانہ ،پیشاب کو جانا یا اپنے ہمراہ ایسی چیز لے جانا جس پر کوئی دُعا یا ﷲ و رسول یا کسی بزرگ کا نام لکھا ہو ممنوع ہے۔ یوہیں کلام کرنا مکروہ ہے۔(بہار شریعت جفید جلد اول۱ حصہ نمبر دوم ۲ صفحہ نمبر ۴۰۹ / مسئلہ ۸ / استنجے کا بیان)

مراۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد نمبر اول میں ہے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ اورطریقۂ کفار ہے،جاہلیت کے لوگ گدھے بیل کی طرح کھڑے ہو کر پیشاب کیا کرتے تھے۔اگر اس میں بے پردگی ہویا کپڑے پرچھینٹیںپڑیں یامشابہت کفار(فیشن)کے لیےہو تومکروہ تحریمی ہےورنہ مکروہ تنزیہی،مجبوری کی حالت میں بلاکراہت جائز۔ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا نصاریٰ سے تشبیہ اور حدیث پاک میں فرمایا ”من تشبہ بقوم فھو منھم جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ ان میں سے ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner