AD Banner

{ads}

(خلاف اولی اور مباح کسے کہتے ہیں؟)

 (خلاف اولی اور مباح کسے کہتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  خلاف اولی اور مباح کی بھی تعریف کردیں آپ کا شکر گزار رہونگا
المستفتی:۔زید رضا خان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

خلاف اولی یہ مستحب کے مقابل ہے یعنی نہ کرنا بہتر ہے اور کرلینے پر کوئی عذاب وعتاب یا سرزنش نہیں) (مباح) جس کی حلت وحرمت وجوب وکراہت وغیرہا پر کوئی دلیل شرع موجود نہ ہو جس کا کرنا اور نہ کرنا شریعت کے نزدیک برابر ہو ـ لہذا اس کے فاعل وتارک پر نہ ثواب مرتب ہوگا اور نہ عذاب وعتاب ۔بحملہ اخری امر بالمعروف کی تعبیر یوں بھی ہو سکتی ہے کہ مستحب سے زیادہ اہم سنت غیر مؤکدہ ہے اور سنت غیر مؤکدہ سے زیادہ اہم واکد سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ سے زیادہ ضروری واجب ہے ـ اور واجب سے بہت زیادہ ضروری فرض ہے ـ اسی طرح نہی عن المنکر کی جانب بھی کہہ سکتے ہیِں کہ خلاف اولی سے برا مکروہ تنزیہی ہے اور مکروہ تنزیہی سے زیادہ برا اسات ہے اور اسات سے بد تر مکروہ تحریمی ہے اور مکروہ تحریمی سے زیادہ اور بڑا گناہ کا کام حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner