AD Banner

{ads}

(سنت مؤکدہ کسے کہتے ہیں؟)

 (سنت مؤکدہ کسے کہتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  سنت مؤکدہ کسے کہتے ہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی:۔عبد اللہ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

سنت مؤکدہ / جس کے کرنے کی تاکید سنت سے ثابت ہو یا سید عالم نور مجسم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے خود ہمیشہ وہ عمل کیا ہو مگر بیان جواز کے لئے کبھی اسے ترک بھی فرمادیا ہو ـ اس کا چھوڑدینا وجہ عذاب وعتاب ہے ـ یعنی عادتاً چھوڑنے والامستحق عذاب اور نادراً چھوڑنے والامستحق عتاب ہے اور اسی کی اصطلاح میں اسائت بھی کہتے ہیں جو سنت مؤکدہ کے بالمقابل ہے ـ (عامہ کتب فقہ وفتاوی) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner