AD Banner

{ads}

(خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں؟)

 (خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ عالی وقار ابصار رضا رضوی جھارکھنڈ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

خود کشی کرنے والا اگر مسلمان ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یہی صحیح ہےـدر مختار باب الصلوۃ الجنائز میں ہے۔من قتل نفسه ولو عمداً یغسل ویصلی علیہ به یفتی وان کان اعظم وزراً من قاتل غیرہ اھ(صفحہ نمبر ۱۰۸ جلد نمبر ۳)

اور اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے یہی لکھا ہے کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے ـ اس وقت الملفوظ جودستیاب ہے اس میں ناجائز والی بات نہیں لکھی ہے اور اگر کسی قدیم نسخہ میں ناجائز لکھا ہو تو اسے کتابت وطباعت کی غلطی سمجھیں ۔ ( فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۳۳۷؍فتاوی افریقہ صفحہ نمبر ۵۴؍ فتاوی فقیہ ملت)

مذکورہ بالاتصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ خود کشی کرنے والا اگر مسلمان ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner