AD Banner

{ads}

(نسبندی کرانے والے کی نماز جنازہ پڑھناکیسا ہے ؟)

 (نسبندی کرانے والے کی نماز جنازہ پڑھناکیسا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو عورت بچہ دانی کٹوا دیتی ہے کیا اس کی نماز جنازہ پڑھا سکتے ہیں؟المستفتی:۔ محمد ذاکر حسین رضوی کٹیہار بہار۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

نسبندی کرانا کروانا ناجائز وحرام ہے گناہ کبیرہ ہے جو عورت نسبندی کرالے وہ سخت گنہگار ہے اس کے اوپر توبہ واستغفار لازم ہے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس فعل حرام سے عزم مصمم عہد کرے کہ اب ایسا ہر گز نہیں کرے گی ـفلہذا بعد توبہ اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا مسلمانوں پر واجب ہے جس طرح زنا کرنے والے شراب پینے والے جوا کھیلنے والے سود کھانے والے والدین کی نافرمانی کرنے والے اور اس قسم کے دوسرے گناہ کبیرہ جن کی حرمت نص قطعی سے ثابت ہے ان کے مرتکب کی نماز جنازہ پڑھنا مسلمانوں پر واجب ہے ایسے ہی نسبندی کرانے والی عورت کی نماز پڑھنا واجب ہے بعد توبہ۔( عامہ کتب فقہ)( فتاوی فیض الرسول جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۸۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner