AD Banner

{ads}

(نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ؟)

(نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جنازہ پڑھنے کا طریقہ بتادیں برائے کرم برائے مہربانی 
المستفتی:۔ شمشاد عالم سورت گجرات۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ جنازے کا طریقہ کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ کا طریقہ یہ ہے کہ کان تک ہاتھ اُٹھا کر ﷲ اکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لائے اور ناف کے نیچے حسب دستور باندھ لے اور ثنا پڑھے یعنی (سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ) پھر بغیرہاتھ اٹھائے ﷲ اکبر کہے اور درود شریف پڑھے بہتر وہ دُرود ہے جو نماز میں  پڑھا جاتا ہے اور کوئی دوسرا پڑھا جب بھی حرج نہیں پھر ﷲ اکبر کہہ کر اپنے اور میّت اور تمام مومنین و مومنات کے لیے دُعا کرے اور بہتر یہ کہ وہ دُعا پڑھے جو احادیث میں  وارد ہیں  اور ماثور دُعائیں اگر اچھی طرح نہ پڑھ سکے توجو دُعا چاہے پڑھے، مگروہ دُعا ایسی ہو کہ اُمورِ آخرت سے متعلق ہو۔ (جوہرہ نیرہ، عالمگیری، درمختار وغیرہا)

بعض ماثور دُعائیں یہ ہیں( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ   اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِط اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ (ھا)وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ (ھا) ۔(بحوالہ الجوہرۃ النیرۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، ص۱۳۷؍والدرالمختار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، ج۳، ص۱۲۴، ۱۲۸۔(بہار شریعت جلد نمبر ۱حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۸۲۹ نماز جنازہ کا بیان مسئلہ نمبر ۱۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner