AD Banner

{ads}

(اگر کوئیں میں جانور گر کر مر جائے تو کتنا پانی نکالنا پڑے گا؟)

 (اگر کوئیں میں جانور گر کر مر جائے تو کتنا پانی نکالنا پڑے گا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئیں میں کوئی بکری گر کر مرجائے تو کتنا پانی نکالنا پڑے گا جس سے کنواں پاک ہوجائے حوالے کے ساتھ جواب دیں عین نوازش ہوگی۔
المستفتی:۔حافظ ابو بکر انصاری سکری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حکم شرع یہ ہے کہ اگر کوئیں میں کوئی بکری یا آدمی یا کتا یا پھر کوئی دموی جانور گر کر مر جائے تو کل پانی نکالنا پڑے گا ایسا ہی بہار شریعت میں بھی ہے حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کوئیں میں آدمی، بکری، یا کتا، یا کوئی اَور دَموی جانور ان کے برابر یا ان سے بڑا گر کر مر جائے تو کُل پانی نکالا جائے۔(حوالہ الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأول، ج۱، ص۲۰؍۹ المرجع السابق، ص۱۹)( بہار شریعت جلد نمبر۱ حصہ نمبر ۲ صفحہ نمبر ۳۳۵ مسئلہ ۶ کوئیں کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner