AD Banner

{ads}

( پانی نہ ملے تو کیا تیمم کر سکتا ہے؟)

( پانی نہ ملے تو کیا تیمم کر سکتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص رات کو سفر کر رہا ہو اور وقت فجر ہوجائے راستے میں اگر کہیں پانی نہ ملے اور شہر بھی ایک میل دور ہو تو کیا تیمم کر سکتا ہے؟
المستفتی:۔مہتاب عالم گوبندہ پوری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 اگر زید شہر سے باہر ہو اور پانی کا کوئ انتظام نہ نماز کا وقت بھی نکلا جارہا ہو اور زید ایک میل یا زیادہ دور ہو تو تیمم کر سکتا ہے ورنہ ہر گز نہیں جیسا کہ درمختار میں(فی الدر المختار لعبدہ ولو مقیما فی المصر میلا واللہ تعالی اعلم)در ختار میں جواز تیمم کی صورتوں میں ہے پانی سے ایک میل دور ہونے کی وجہ سے اگر چہ وہ شہر میں مقیم ہو(بحوالہ الدر المختار باب تیمم مجتبائ دہلی ۱/  ۴۱ فتاوی رضویہ جلد نمبر  ۳ صفحہ نمبر ۳۰۹)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner