AD Banner

{ads}

(مرنےکےبعدانسانی روحیں کہاں رہتی ہیں؟)

 (مرنےکےبعدانسانی روحیں کہاں رہتی ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مرنے کے بعد انسان کی روح کہاں رہتی ہے کتابوں میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد تمام انسانوں اور جناتوں  کی روح عالم برزخ میں رہتی ہے تو عالم برزخ کہاں ہے اور پھر یہ بھی مزکور ہے کہ ایمان وعمل کے اعتبار سے ہر ایک روح کے لے الگ جگہ مقرر ہے قیامت آنے تک وہی روحیں رہیںگی کسی کی جگہ  عرش  کے نیچے ہے اور کسی کی اعلی علیین میں اور کسی کی چاہ زم زم شریف پر  میرا سوال یہ ہے کہ ارواح کہاں رہتی ہیں برزخ میں یا مزکورہ بالامواضع پر۔   المستفتی:۔خالد رضا بلرام پوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
مرنے کے بعد مسلمانوں کی روحیں ان کے مراتب کے اعتبار سے مختلف جگہوں پر رہتی ہیں بعض کی قبر بعض کی زمزم شریف کے کنواں میں بعض کی آسمان وزمین کے درمیان بعض کی پہلے دوسرے آسمان سے لے کر ساتویوں آسمان تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلندی پر بعض کی روحیں عرش کے نیچے قندیلوں میں اور بعض کی اعلی علیین میں غرضیکہ روحیں جہاں بھی کہیں ہوں اپنے جسم سے ان کا تعلق بدستور باقی رہتا ہے جو بھی قبر کے آس آتا ہے اسے دیکھتے پہچانتے اس کی بات سنتے ہیں بلکہ روح کا دیکھنا قرب قبر ہی سے مخصوص نہیں اس کی مثال حدیث شریف میں یوں فرمائی گئ ہے کہ ایک پرندہ پہلے پنجرہ میں بند تھا اور اب آزاد کر دیا گیاجو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ روحیں کسی دوسرے انسان یا جانور کے جسم میں چلی جاتی ہیں بالکل غلط اور اس کا ماننا کفر ہے موت کا معنی یہ ہے کہ روح جسم سے الگ ہو جائے یہ نہیں کہ روح مرجاتی ہے جو شخص روح کو فنا مانے وہ بد مذہب ہے ایسا ہی بہار شریعت حصہ اول صفحہ نمبر۲۵  پر ہے اور فتاوی حدیثیہ صفحہ نمبر ۶ پر  ہے۔( ھکذا فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۶۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner