AD Banner

{ads}

(قبر پر درخت لگانا کیسا ہے اور کہاں لگایا جائے؟)

 (قبر پر درخت لگانا کیسا ہے اور کہاں لگایا جائے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قبر پر خود پھول وغیرہ کا پودہ لگا سکتے ہیں یا نہیں برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 المستفتی:۔ حامد رضا ملتان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
 صورت مذکورہ میں عذاب وعتاب میں تخفیف کے لئے لگا سکتے ہیں بلکہ مستحب ہے لگانا اور قبور سے الگ ہو حفاظت کے لئے حصار بنانے میں کوئی حرج نہیں اور درخت اگر سایۂ زائرین کے لئے ہو تو اچھا ہے ـ مگر قبر سے جدا ہوـ۔(منتخب مسائل فتاوی رضویہ صفحہ نمبر ۲۷۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner