AD Banner

{ads}

(ایصال ثواب کے لئے مسجد میں کھانا بھیجنا شرعاً کیسا ہے؟)

 (ایصال ثواب کے لئے مسجد میں کھانا بھیجنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ایصال ثواب کے لئے مسجد میں کھانا بھیجنا کیسا ہے کیونکہ ہمارے گاؤں میں رواج ہوچکا ہے نمازیوں کے لئے لوگ کھانا بھیجتے ہیں لہذا اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے عنایت فرمائیں
المستفتی:۔مستقیم رضا رضوی نوگڑھ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
بھیجنا جائز ہے اور جب کہ بھیجنے والے عام نمازیوں کے لئے بھیجیں تو سب کا کھانا جائز ہے اور اگر خاص مساکین کے لئے بھیجیں تو اغنیاء کے لئے ناجائز ہے ـ اور مسجد کے اندر کسی بھی چیز کے کھانے کی غیر معتکف کو اجازت نہیں بلکہ مسجد سے باہر کھائے اسی کی تاکید کی جائے اور بھیجنے سے ممانعت نہ کی جائے۔( منتخب مسائل فتاوی رضویہ صفحہ نمبر ۲۹۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی   





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner