AD Banner

{ads}

(مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا عند الشرع کیسا ہے؟)

 (مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا عند الشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
المستفتی:۔  محمد یعقوب گوبندہ پور بستی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
 صورت مسئلہ میں مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہےـ جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۱۶۵ پر ہےصلاة الجنازة فی المسجد الذی تقام فیه الجماعة مکروة اھ ـ
 اور حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں جنازہ مسجد میں رکھکر اس پر نماز مذہب حنفی میں مکروہ تحریمی ہے۔(بحوالہ فتاوی رضویہ جلد نمبر ۴ صفحہ نمبر ۵۷)
اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی خان اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں مسجد میں نماز جنازہ مطلقاً مکروہ تحریمی ہے بہار شریعت حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۱۵۸/ اور علامہ حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ’’ کل مکروہ ای کراھة تحریم حرام ای کالحرام فی عقوبة النار اھ ‘‘یعنی ہر مکروہ تحریمی استحقاق جہنم کا سبب ہونے میں حرام کے مثل ہے۔(بحوالہ در مختار مع شامی جلد نمبر ۵ صفحہ نمبر ۲۳۷)( فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۶۸ تا ۶۹)
مذکورہ بالاتصریحات سے ودیگر حوالہ جات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner