AD Banner

{ads}

( معجزات کو مطلقاً غلط بتانے والاعند الشرع کیسا ہے ؟)

 ( معجزات کو مطلقاً غلط بتانے والاعند الشرع کیسا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی  معجزے کو مکمل غلط بتائے اور کہے تو کیسا ہے برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔ حافظ سعید قادری رضوی بستوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 حضور سیدی الشاہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں معجزات کومطلقاً غلط بتانے والاکافر و مرتد ہے۔(بحوالہ فتاوٰی رضویہ جلد نمبر (۱۴) صفحہ نمبر (۲۲۳ مطبوعہ دعوت اسلامی)

لہذا مذکورہ عبارت  سے واضح ہوگیا کہ مطلقاً معجزات کو غلط بتانے والا اور کہنے والا کافر ومرتد ہے اس کا اعمال صالحہ برباد ہوگیا اب اس پر توبہ تجدید ایمان اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی لازم ہے اور اگر ایسا نہ کرے تو اس سے دور رہیں بلکہ مکمل سماجی بائیکاٹ کریںواللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner