AD Banner

{ads}

(مقدس قاتل )

 (مقدس قاتل )

مکہ معظمہ میں ایک کافرولید نامی رہتا تھا اس کا ایک سونے کا بت تھا جسے وہ پوجا کرتا تھا، ایک دن اس بت میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ بولنے لگا، اس بت نے کہا لوگو! محمداللہ کا رسول نہیں ہے اس کی ہرگز تصدیق نہ کرنا (معاذاللہ) ولید بڑا خوش ہوا اور باہر نکل کر اپنے دوستوں سے کہا ، مبارکباد! آج میرا معبود بولاہے اور صاف صاف اس نے کہا ہے کہ محمد اللہ کا رسول نہیں ہے ، یہ سن کر لوگ اس کے گھر آئے تو دیکھا کہ واقعی اس کا بت یہ جملے دہرا رہا ہے وہ لوگ بھی بہت خوش ہوئے اور دوسرے دن ایک عام اعلان کے ذریعے ولید کے گھر میں ایک بہت بڑا اجتماع ہو گیاتا کہ اس دن بھی وہ لوگ بت کے منہ سےوہی جملہ سنیں جب بڑا اجتماع ہوگیا توان لوگوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دعوت دی تا کہ حضور خود بھی تشریف لاکر بت کے منہ سے وہی بکواس سن جائیں چنانچہ حضور سے اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے آئے ، جب حضور تشریف لائے تو بت بول اٹھا :- اے مکہ والو  خوب جان لو کہ محمد اللہ کے سچے رسول ہیں ان کا ہر ارشاد سچا ہے اور ان کا دین برحق ہے تم اور تمہارے بت جھوٹے گمراہ اور گمراہ کرنے والے ہیں اگر تم اس سچے رسول پرایمان نہ لاؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے پس عقلمند ی سے کام لو اور اس سچے رسول کی غلامی اختیار کرلو بت کا یہ وعظ سن کر ولید بڑا گھبرایا اور اپنے معبود کو پکڑ کر زمین پردے مارا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم فاتحانہ طور پر واپس ہوئے تو راستے میں ایک گھوڑے پرسوار جو سبز پوش تھا حضور سے ملا اس کے ہاتھ میں تلوار تھی جس سے خون بہہ رہا تھا حضور نے فرمایا تم کون ہو؟ وہ بولاحضور میں جن ہوں اور آپ کا غلام اور مسلمان ہوں جبل طور پر رہتا ہوں میرا نام مہین بن العنبر ہے میں کچھ دنوں کے لئے کہیں باہر گیا ہوا تھا آج گھر واپس آیا تو میرے گھر والے رو رہے تھے میں نے وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ ایک کافرجن جس کا نام مسفر تھا وہ مکہ میں آکر ولید کے بت میں گھس کر حضور کے خلاف بکواس کر گیا ہے اور آج پھر گیا ہے تاکہ پھر بت میں گھس کر آپ کے متعلق بکواس کرے یا رسول اللہ ! مجھے سخت غصہ آیا میں تلوار لے کر اس کے پیچھے دوڑا اور اسے راستے ہی میں قتل کر دیا اور پھر میں خود ولید کے بت کے اندر گھس گیا اور آج جس قدر تقریر کی ہے میں نے ہی کی ہے یا رسول الله ! حضور نے یہ قصہ سناتو آپ نے بڑی مسرت کا اظہار کیا اور اس اپنے غلام جن کے لئے دعا فرمائی ۔ (جامع المعجزات ص۔۷ /سچی حکایت حصہ اول صفحہ ۳۶تا ۳۷ )

سبق : ہمارے حضور جنوں کے بھی رسول ہیں اور حضور صلی للہ علیہ وسلم کی شان پاک کے خلاف سننے سنانے کے لئے کوئی جلسہ کرنا  ولید جیسے کافر کی عادت ہے ۔

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی




हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner