AD Banner

{ads}

(مردہ جب جواب دے دیگا تو کیاجنت کا دروازہ کھل جائے گا؟)

 (مردہ جب جواب دے دیگا تو کیاجنت کا دروازہ کھل جائے گا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  حدیث شریف میں ہے جو مومن ہوگا وہ قبر میں نکیرین کے سوالات کے جوابات دے دیگا تو اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے مکمل واضح فرمادیں 
المستفتی:۔عبد القدوس مہراج گنج۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حدیث شریف میں جو یہ ہے کہ مومن جب قبر میں نکیرین کے سوالات کے جوابات دے دیگا تو جنت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے یہ حدیث شریف خواص کے لئے اور عوام میں سے ان لوگوں کے لیئے ہے جن کو اللہ تعالی چاہے بعض دوسرے گناہ گار مؤمنین تو ان پر ان کے گناہ کے لائق عذاب ہوگا اس کے بعد انبیاء کرام علیہم السلام یا پیران عظام یا اللہ تعالی کے مقرب بندوں کی شفاعت سے یا محض اپنی رحمت سے جب وہ چاہے گا انہیں عذاب سے نجات دے گا ایسا ہی بہار شریعت جلد اول صفحہ ۱۰۸ تا ۱۰۹ ؍عالم برزخ کے بیان میں ہے۔
 شرح العقائد النسفی میں ہے(وعذاب القبر للکافرین ولبعض عصاة المؤمنین خص البعض لاءن منھم من لا یرید اللہ تعالی تعذیبه فلا یعذب) (شرح العقائد النسفی، مبحث عذاب القبر صفحہ نمبر( ۹۸)
تو مذکورہ بالاتصریحات سے پتہ چلا کہ قبر میں نکیرین کے سوال وجواب کے بعد جنت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے یہ حدیث شریف خواص کے لئے ہے نہ کہ عام کے لئے واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner