AD Banner

{ads}

(قبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہئے؟)

 (قبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہیے آدھا یا سینہ کے برابر تشفی جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔
المستفتی:۔محمد مدثر مظفر پور بہار۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں عورت ومرد دونوں کی قبر کی گہرائی کا ادنی درجہ نصف قد اور اوسط درجہ سینہ تک اور سب سے بہتر یہ ہے کہ قد کے برابر ہو یہی افضل ہے۔ جیسا در مختار میں ہے( وحفرہ قبرہ مقدار نصف قامة فان زاد فحسن۔ رد المختار میں ہے ـ اوالی الصدر وان زاد الی مقدار قامة فھو احسن کما فی الذخیرة)اور بہار شریعت میں ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی انصاری اعظمی ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں،، قبر کی لنبائی میّت کے قد برابر ہو اور چوڑائی آدھے قد کی اور گہرائی کم سے کم نصف قد کی اور بہتر یہ کہ گہرائی بھی قد برابر ہو اور متوسط درجہ یہ کہ سینہ تک ہو۔ (جلد اول حصہ چہارم قبر ودفن کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner