AD Banner

{ads}

(مردہ سے سوال کب اور کہاں ہوتا ہے؟)

 (مردہ سے سوال کب اور کہاں ہوتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مردہ سے سوال کہاں ہوتا ہے ان سے سوال کب کہاں کیسے ہو تا ہے مسلمان میت کو قبر میں رکھنے کے بعد ہی سوال ہو تا ہے شرط کیا ہے مفصل تفصیل کے ساتھ جواب عنا یت فرمائیں مہر بانی ہوگی۔
المستفتی:۔محمدعرفان مرزا ممبئی بھیونڈی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا گیا تو جہاں پڑا رہ گیا یا پھینک دیا گیا غرض کہ کہیں ہو اس سے وہیں سوالات ہونگے اور وہیں اسے ثواب وعذاب پہنچے گا یہاں تک کہ جسے شیر کھا گیا تو شیر کے پیٹ میں سوال وجواب جو کچھ ہوگا۔( احسن الفتاوی المعروف فتاوی خلیلیہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر۴۳۲ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner