AD Banner

{ads}

(عورت شوہر کے اجازت کے بغیر مرید ہو سکتی؟)

 (عورت شوہر کے اجازت کے بغیر مرید ہو سکتی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہعورت شوہر کے اجازت کے بغیر 
بیعت ہو سکتی ہے٢کیا عورت شوہر کے اجازت کے بغیر نفل نماز یا نفلی روزے  رکھ سکتی ہے۔
المستفتی:۔ رضوی صاحب پلاموں جھارکھنڈ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

(۱) شیخ الاسلام والمسلمین مجددین وملت اعلی حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ فرمایا کہ عورت شوہر کے اجازت کے بغیر مرید ہو سکتی ہے( فتاوی رضویہ قدیم جلد نمبر ۱۱ صفحہ نمبر ۲۷۰؍ماخوذ از فتاوی برکات رضا صفحہ نمبر۲۱۳)

(۲) شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ نہ رکھنے کا حکم بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر نفل ـ منت اور قسم کے روزے نہ رکھے اگر رکھے تو شوہر تڑوا سکتا ہے اور توڑنے پر قضا واجب ہے اور ان کی قضا میں بھی شوہر کی اجازت چاہئے ـ البتہ اگر شوہر بیماری یا سفر یا احرام کی حالت میں ہے تو ان حالتوں میں اس کی اجازت کے بغیر بلکہ وہ منع کرے تب بھی قضا رکھ سکتی ہے ـ لیکن ان حالتوں میں بھی نفل روزہ شوہر کی اجازت کے بغیر نہیں رکھ سکتی(بحوالہ در مختار رد المختار جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۴۱۵ کتاب  الصوم باب ما یفسد الصوم مالا یفسدہ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner