AD Banner

{ads}

(صدقۂ فطر کس پر واجب ہے نیز واجب ہونے کی عمر کیا ہے؟)

 (صدقۂ فطر کس پر واجب ہے نیز واجب ہونے کی عمر کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ صدقۂ فطر کس پر واجب ہے اور واجب ہونے کی عمر کیا ہے؟
المستفتی:۔ محمد سہیل رضا پیلی بھیت۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صدقۂ فطر ہر مالک نصاب آزاد مسلمان پر واجب ہے اور میں زکوٰۃ کی طرح بالغ ہونا شرط نہیں ـ جیسا کہ در مختار میں ہے کہ ـ( تجب علی کل حر مسلم ذی نصاب فاضل عن حاجته الا صلیةـ) صدقۂ فطر ہر مسلماں آزاد اور مالک نصاب پر جس کا نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ہو واجب ہے۔( بحوالہ  الدر المختار مع ردالمختار کتاب الزکوٰة باب صدقة الفطر جلد نمبر۳ صفحہ نمبر ۳۶۵ , ۳۶۵)

اس کے تحت علامہ شامی فرماتے ہیں کہ ( واما العقل والبلوغ فلیسا من شرائط الوجوب فی قول أبی حنیفة وأبی یوسف حتی تجب علی الصبی والمجنون اذ کان لھما مال ویخرجھا الولی من مالھما)شیخین کے قول کے مطابق اس میں عاقل وبالغ ہونا ضروری نہیں ہے صدقۂ فطر بچے اور پاگل پر بھی واجب ہوتا ہے جب ان کی ملکیت میں مال ہو ان کا ولی ان کا ولی ان کے مال سے ان کا صدقۂ فطر ادا کرے۔(بحوالہ الدرالمختار مع رد المختار کتاب الزکوٰة باب صدقة الفطر   جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۳۶۵)

معلوم ہوا کہ اگر بچے یا پاگل کی ملکیت میں مال ہے تو ان کا ولی ان کے مال سے صدقۃ فطر ادا کرے گا اور اگر بچے یا پاگل کی ملکیت میں مال نہیں تو صدقۂ فطر اس کے ولی / والد یا اور وہ نہیں تو دادا / پر واجب ہوگا جیسا کہ رد المختار میں ہے( فلو کانا فقیرین لم تجب علیھما بل علی من یمونھا )

 بہار شریعت میں ہے کہ مرد مالک نصاب پر اپنی طرف اور اپنے چھوٹے بچے کی طرف سے واجب ہے جبکہ بچہ خد مالک نصاب نہ ہو ورنہ اس کا صدقہ اسے کے مال سے ادا کیا جائے گا اور مجنون اولاد اگر چہ بالغ ہو جبکہ غنی نہ ہو تو اس کا صدقہ اس کے باپ پر واجب ہے اور غنی ہو تو خد تو خد اس کے مال سے ادا کیا جائے ـ مجنون خواہ اصلی یا اسی حالت میں بالغ ہوا یا بعد کو عارض ہوا دونوں کا ایک حکم ہے۔(بہار شریعت جلد اول حصہ نمبر ۵ صدقۂ فطر کا بیان مسئلہ نمبر ۷ صفحہ نمبر ۹۳۶)(فتاوی یورپ وبرطانیہ صفحہ نمبر  ۲۶۴,۲۶۵,)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner