AD Banner

{ads}

(صدقہ فطر واجب ہونے کیلئے روزہ رکھنا شرط نہیں؟)

 (صدقہ فطر واجب ہونے کیلئے روزہ رکھنا شرط نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہصدقہ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط ہے ایک صاحب نے کہا جو روزہ رکھتا ہے اس پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے میں ان سے کہا کہ روزہ رکھنا شرط نہیں ہے  حضرت کیا صحیح ہے رہنمائ فرمائیں ۔
المستفتی:۔ شاداب رضا جئے پور 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صدقۂ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں ـ لہذا جو شخص کہ مالک نصاب ہو اگر کسی عذر مثلاً سفر مرض بڑھاپا کی وجہ سے معاذ اللہ بلا عذر روزہ نہ رکھے جب بھی اس پر صدقۂ فطر واجب ہےجیسا کہ رد المختار جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۷۶ میں ہے( تجب الفطرة وان افطرعامداً “)

پھر دو سطر کے بعد ہے۔من افطر لکبر اومرض او سفر یلزمه صدقة الفطر 
 حضور صدر الشریعہ  بدر الطریقہ تحریر فرماتے ہیں کہ صدقۂ فطر واجب ہونے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں ، اگر کسی عذر، سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ ﷲ بلاعذر روزہ نہ رکھا جب بھی واجب ہے۔ (بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر پنجم ۵ ' صفحہ نمبر ۹۳۶:  مسئلہ نمبر ۸ صدقۂ فطر کا بیان/)( فتاوی فیض الرسول جلد نمبر۱ صفحہ نمبر ۵۰۷ صدقۂ فطر کا بیان)

مذکورہ بالاتصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ صدقۂ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں ہےفلہذا آپ سے جنھوں نے کہا کہ صدقۂ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط ہے تو انھوں نے غلط کہا اور آپ نے جو مسئلہ بیان کیا ہے وہی سچ ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner