AD Banner

{ads}

(نوافل میں قیام فرض نہیں ہے بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے؟)

 (نوافل میں قیام فرض نہیں ہے بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نفل نماز بیٹھ کر ہوجاتی ہے لیکن قیام فرض ہے تو کیا نماز ہو جائے گی 
المستفتی:۔محمد اکمل رضا۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

نوافل میں قیام فرض نہیں ہے ـ البتہ کھڑے ہو کر نفل پڑھنا افضل ہے اور بیٹھ کر نفل پڑھنے کے مقابلے  میں اس کا ثواب دو گنا ہے تاہم نوافل بلا عذر بھی بٹھ کر پڑھنا جائز ہیں ـ بس ثواب میں کمی ہوگی ـ یعنی قیام کے بہ نسبت نصف ثواب ملے گا بعض لوگ قدرت واستطاعت کے باوجود بیٹھ کر نوافل پڑھتے ہیں ـ خاص طور پر عشاء کے بعد کے دو نوافل اور دلیل کے طور یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بیٹھ کر نوافل پڑھے تھے یہ استدلال غلط ہے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا بیٹھ کر نفل پڑھنا آپ کی خصوصیات میں سے ہے اور آپ کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner