AD Banner

{ads}

(پیشاب کے بعد قطروں کا آنا؟)

 (پیشاب کے بعد قطروں کا آنا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہپیشاب کرنے کے بعد جب فارغ ہوتا ہوں تو کچھ دور چلنے پر پیشاب کے چند قطرے آجاتے ہیں حضرت میں کیا کروں اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے رہنمائی فرمادیں 

المستفتی:۔ اظہر الدین گانچی جرودھ بڑودا گجرات ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

پیشاب کرنے کے بعد اتنے قدم چلتے ہوئے ڈھیلے سے استنجاء کرنا چاہئے یہاں تک کہ بعد آنے والے قطرے بھی خارج ہوجائیں اور ان قطروں سے بھی بدن وکپڑے کو پاک کرنا ضروری ہے صاحب بہار شریعت فرماتے ہیں کہ / پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہے کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا یا پھر آئے گا ،اس پر اِستِبرا(یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے، استبرا ٹہلنے سے ہوتا ہے یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤںکو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے، ٹہلنے کی مقدار بعض علماء نے چالیس قدم رکھی مگر صحیح یہ ہے کہ جتنے میں اطمینان ہو جائے اور یہ استبرا کا حکم مردوں کے لیے ہے، عورت بعد فارغ ہونے کے تھوڑی دیر وقفہ کرکے طہارت کرلے ( بحوالہ بہار شریعت حصہ دوم ــ استنجے کے متعلق مسائل / مسئلہ نمبر ۲۴) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner