AD Banner

{ads}

(اگر اقامت پڑھنے میں قد قامت الصلوٰۃ ترک ہوجائے تو کیا کرے؟)

 (اگر اقامت پڑھنے میں قد قامت الصلوٰۃ ترک ہوجائے تو کیا کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کسی نے اقامت کہتے ہوئے بھول کر قد قامت الصلاۃ چھوڑ دیا تو اس تکبیر سے نماز ہوگی یا نہیں ہوگی۔
المستفتی:۔الفقیر رضوان اختر شیرانی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 اقامت پڑھنے میں قد قامت الصلوۃ اگر ترک ہوجائے تو وہیں سے درست کرلے یا پھر کسی جگہ تقدیم و تاخیر ہوگئی ہو تو اتنے کو صحیح کرلے اور اگر نہیں کہے تو بھی نماز ہوجائے گی سرے سے اعادہ کی ضرورت نہیں۔(بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر ۳ صفحہ نمبر ۴۶۹ )

حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر کلماتِ اَذان یا اِقامت میں  کسی جگہ تقدیم و تاخیر ہوگئی، تو اتنے کو صحیح کرلے۔ سرے سے اعادہ کی حاجت نہیں  اور اگر صحیح نہ کئے اور نماز پڑھ لی، تو نماز کے اعادہ کی حاجت نہیں۔( بہار شریعت حصہ سوم اذان کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner