AD Banner

{ads}

(رکوع کی تسبیح سجدے میں پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟)

 (رکوع کی تسبیح سجدے میں پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی رکوع کی تسبیح سجدے میں پڑھے تو نماز ہوگی یانہیں؟
المستفتی:۔مہتاب رضا گوبندہ پور۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

بہر صورت رکوع وسجود کی تسبیحات سنت ہیں لہذا اگر یہ بھولے سے رہ جائیں یا رکوع میں بھول کر سجدے کی تسبیح اور سجدے میں بھول کر رکوع کی تسبیح پڑھ لی جائے تو نماز ادا ہو جاتی ہے اور اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوا البتہ اگر رکوع یا سجدے میں جھکا اور سر اٹھایا اور ایک تسبیح کی مقدار بھی نہ رکا تو تعدیل رکن کا وجوب فوت ہو جائے گا اور سجدہ سہو لازم آئے گا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner