AD Banner

{ads}

( سب سے پہلے نماز جنازہ کس کی پڑھی گئی؟)

 ( سب سے پہلے نماز جنازہ کس کی پڑھی گئی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سب سے پہلے نماز جنازہ کس کی پڑھی گی اور کس نے پڑھائ اور کب فرض ہوئ ہے ہم کتاب میں پڑھے ہم کو غلط لگا سہی جواب دیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محسن رضا بلرام پور۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

سب سے پہلے نماز جنازہ ہجرت کے بعد مدینہ شریف میں پہنچ کر حضرت براء بن معروب کی قبر پر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے پڑھی تھی اس میں ـ نو ۹ صحابہ کرام شرکت کی ان صحابی کا انتقال حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مدنیہ شریف پہنچنے سے کچھ دن پہلے ہوگیا تھا اس کے بعد حضرت اسعد ابن زور ارہ کا ہجرت کے پہلے سال انتقال ہوا تو سب سے پہلے ان کی نماز جنازہ پڑھی گئ  یہ ساری تفصیل سیرت حلبیہ جلد ثانی صفحہ نمبر ۴۱ پر ہے۔(قار الفتاوی صفحہ نمبر ۳۴۲ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner