AD Banner

{ads}

(صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا پڑھانا شرعاً کیسا ہے؟)

 (صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا پڑھانا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔وسیم رضا مدھوپوری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

جاکیٹ یا صدری کی چین یا بٹن کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی کوئی حرج نہیں جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃوالرضوان فتاوی رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ انگرکھے جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا کوئی کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں۔ اھ(حوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد نمبر  ۳ صفحہ نمبر ۴۴۷)

لہذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اوپر شیروانی یا صدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو حرج نہیں؛ اور جو بہار شریعت میں مکروہ تنزیہی کا حکم کیا گیا ہے اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ کی مذکورہ بالاتحریر سے ظاہر ہے کہ وہ اس صورت میں ہے جہاں صدری یا شیروانی کے کل یا بعض بٹن کے کھلا رہنے کو معیوب سمجھا جاتا ہو ۔(ھکذا فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر۱ صفحہ نمبر ۱۷۴)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner