AD Banner

{ads}

(سجدۂ تلاوت کا مسنون طریقہ؟)

(سجدۂ تلاوت کا مسنون طریقہ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قرآن کریم میں جو سجدہ آتا ہے کیسے ادا کرتے ہیں مہربانی فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔مظہر عباس پنجاب پاکستان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

سجدۂ تلاوت کا مسنون طریقہوہ شخص کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سبحان ربی الاعلٰی کہے پھر اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو۔وضاحت۔اول آخر دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا  ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں اگر سجدہ سے پہلے یا بعد میں کھڑا نہ ہوا یا اللہ اکبر نہ کہا یا سبحان ربی الاعلٰی نہ کہا تو سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا سجدہ تلاوت کے لئے اللہ اکبر کہتے وقت ہاتھ نہ اٹھائے اور نہ ہی اس میں تشہد اور سلام پڑھے۔( عامہ کتب فقہ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی   







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner