AD Banner

{ads}

(شیخ کے حکم کی تکمیل کریں)

 (شیخ کے حکم کی تکمیل کریں)

منقول ہے کہ ایک مرتبہ آدھی رات کا وقت تھا کہ مخدوم شیخ سعد نے (اپنے مرید )شیخ صفی سے فر ما یا کہ اس وقت کہیں مو لی بھی مل سکتی ہے ؟ آپ نے یہ جواب نہ دیا کہ آدھی رات کا وقت ہے نہ یہ کہا کہ یہ مو سم اس کا نہیں اور اس مو سم میں مو لی پیدانہیں ہو تی ۔بلکہ فو راً یہ عرض کیا کہ جا تا اور تلاش کر تا ہوں پھر خیر آباد کی گلی ،گلی میں پھر تے رہے اور ایک محلہ سے دوسرے محلہ تک جاتے۔ تمام لوگ اپنے گھر بند کرکے سو چکے تھے۔اس وقت مو لی کا حال کس سے پو چھیں تھک کر ایک جگہ بیٹھ گئے اور رونے لگے ایک شخص اپنے گھر میںنیند سے بیدار ہوا  اور بیوی سے کہنے لگا کہ کو ئی درد مندہ ہے رو رہا ہے دیکھنا چا ہئے کہ کیا با ت ہے پھر اٹھ کر آپ کے پاس آیا اور  پو چھا کہ آپ کو ن ہیں ؟ کیوں رو رہے ہیں؟ فر ما یا کہ مجھے مو لی کی ضرو رت ہے ۔ اس شخص نے کہا کہ یہ مو لی کا موسم بھی نہیں ہے اتنے میں دو تین آدمی اور بھی آگئے ایک عورت نے کہا کہ میں نے فلاں شخص کے آگن میں مو لی اگی ہو ئی دیکھی ہے تمام لوگ وہاں گئے اور اس گھر کے لوگوں کو جگا یا ۔مخدوم شیخ صفی بھی انکے ساتھ گئے صاحب خانہ نے دریافت کیا کہ آپ لوگ کیا کہہ رہے ہیں ؟لوگوں نے جواب دیا کہ ہمیں مُولی کی ضرورت ہے ۔اور سنا ہے کہ تمہا رے گھر میں مو جود ہے اس نے جواب دیا کہ ہاں ہے ۔غرض لوگ دو مولی لے آئے اور پاک پا نی سے دھو کر شیخ صفی کو دے دئے اور اپنے ،اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔مخدوم شیخ صفی وہ دونوں مولی لے کر مخدوم شیخ سعد کی خدمت میں حاضر ہو ئے مخدوم شیخ سعدنے فرمایاکہ تمہاری وجہ سے ہر مشکل کام اور ہر اڑی بات جو کسی وقت آپڑے گی آسان ہو جائے گی ۔ انشآء اللہ تعا لیٰ (یہ مخدوم شیخ صفی علیہ الرحمہ حضور میر عبد الواحد بلگرامی رضی اللہ تعا لی عنہ کے پیر ومرشد تھے)۔(پیری مریدی کا بیان از تاج محمد واحدی)

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner