AD Banner

{ads}

(امام کا سیاہ خضاب لگا کر امامت ونماز کا شرعی حکم؟)

 (امام کا سیاہ خضاب لگا کر امامت ونماز کا شرعی حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی امام کالی مہیندی لگا تا ہو تو کیا اس کے پچھے نماز درست ہے؟
المستفتی:۔محمد عبدالقادر۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

احادیث مبارکہ میں خالص کالے رنگ کا خضاب لگانے کی ممانعت اور سخت وعیدیں آئی ہیں، لہٰذا خالص کالے رنگ کا خضاب لگانا گناہ ہے۔ابوداودشریف کی روایت میں ہے:حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاآخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جوسیاہ خضاب لگائیں گے،جیسے کبوتر کا سینہ،ان لوگوں کوجنت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہوگی۔ صرف حالتِ جہاد میں دشمن کو مرعوب رکھنے اور اس کے سامنے جوانی اور طاقت کے اظہار کے لیے کالاخضاب استعمال کرنے کی  اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ حالات میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائز نہیں ہے۔ خالص سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ (مثلاً:سرخ، براؤن  یاسیاہی مائل رنگ)کا خضاب لگا سکتے ہیں ۔

مزید سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ۔ سرخ یا زرد خضاب اچھا اور زرد بہتر ہے اور سیاہ خضاب کو حدیث شریف میں فرمایا کافر کا خضاب ہے دوسری حدیث میں ہے اللہ تعالی روز قیامت اس کا منھ کالاکرے گا یہ حرام ہے جواز کا فتوی باطل ومردود ہے ۔ ( احکام شریعت صفحہ نمبر ۱۴۲)

مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ سیاہ خضاب سوائے جہاد کے مطلقاً لگانا نا جائز وحرام ہے اگر کوئ امام کالا خضاب لگا کر امامت کرتا ہے تو اس کے پیچھے نماز نہ ہوگی کیونکہ کالاخضاب کافر کا خضاب بتایا گیا ہے اور اللہ کے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا  جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے تو وہ ان میں سے ہے فلھذا مذکورہ  امام پر شریعت کا حکم عائد ہے کہ اپنے اس فعل سے صادق دل سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس فعل کو نہ کرنے کا مکمل عہد کرے جب تو اس کے پیچھے نماز درست ہے اور اگر ایسا نہ کرے تو جملہ مصلیان پر لازم ہے ایسے امام کو برخواست کردیں۔واللہ تعالیٰ  اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح وا لمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner