AD Banner

{ads}

( مذہب اسلام میں ٹائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟)

 ( مذہب اسلام میں ٹائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اسلام میں ٹائی کی شرعی حیثیت کیا ہے مدلل جواب دیں
المستفتی:۔حافظ عبد الکریم جموں کشمیر۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

مسلمانوں کے لیے ٹائی لگانا ناجائز وحرام ہے اس لئے کہ ٹائی لگانا نصاریٰ کا شعار ہے نہایت ہی برا کام اور بد انجام ہے اور چونکہ ٹائی لگانا ایک وضع نہیں ہے بلکہ نصاری کے یہاں ان کے باطل عقیدے کی یادگار ہے یعنی حضرت عیسٰی مسیح اللہ علیہ السلام کے سولی دیئے جانے کی اور سارے نصاریٰ کی طرف سے فدیہ ہوجانے کی اور یہ عقیدہ قرآن کے خلاف ہے / جیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی قرآن مجید برہان رشید میں ارشاد فرماتا ہے ماقتلوہ وماصلبوہ / یعنی یہود نے حضرت عیسیٰ مسیح کو قتل کیا نہ سولی دی ( سورۂ نساء آیت نمبر ۱۵۷) 

اس لیے ٹائی کے ناجائز ہونے کی وجہ وعلت نصاری کا شعار مذہبی ہونا ہے ـ اور آج بھی ٹائی کو عیسائی مذہب میں شعار مذہبی سمجھا جاتا ہے ـ صرف لباس کی زینت کے لئے استعمال نہیں کرتے ہیں لہذا کسی کی جدید تحقیق ہر گز لائق توجہ نہیں جس میں ٹائی کو وضع قطع کے عموم میں داخل کیا گیا ہے ـ جیسا کہ تاجدار اہلسنت شہزادۂ حضور اعلی حضرت سرکار مفتی اعظم قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں ـ ٹائی لگانا اشد حرام ہے وہ شعار کفار بد انجام ہے نہایت بدکام ہے وہ کھلا رد فرمان خداوند ذوالجلال والاکرام ہے ٹائی نصاری کے یہاں ان کے عقیدہ باطلہ میں یادگار ہے حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کے سولی دیئے جانے اور سارے نصاری کا فدیہ ہوجانے کی والعیاذ باللہ تعالی ـ ( فتاوی مصطفویہ صفحہ نمبر ۵۲۶)(حوالہ فتاوی قادریہ جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۳۱۳ کتاب الحظر والاباحۃ)

لہذا جن اسکولوں اور اکیڈمیوں یا آفسوں میں ٹائی لگانا لازم ہو وہاں ٹائی لگاکر کام کرنا جائز نہیں اور جو مسلمان لوگ اپنی اکیڈمیوں میں ٹائی کو لازم کرتے ہیں وہ لوگ سخت گنہگار ہیں جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی  قرآن مقدس میں فرمان عالیشان ہے (یایھا الذین آمنوا قوانفسکم واھلیکم ناراً )

 مزید تفصیل کے لیے حضور تاج الشریعہ بدر الطریقہ حضرت العلام الشاہ مفتی اعظم فی العصر حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خان القادری دامت برکاتھم القدسیہ کا رسالہ ( ٹائی کا مسئلہ ملاحظہ فرمائیں )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی   






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner