AD Banner

{ads}

( سورۃ النصر میں تکبیر رکوع کو ملاتے ہوئے توابا ًاللہ اکبر کہنا کیسا ہے؟)

 ( سورۃ النصر میں تکبیر رکوع کو ملاتے ہوئے توابا ًاللہ اکبر کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  امام صاحب نے سورۂ نصر میں تکبیر رکوع کو ملاتے ہوئے توابا اللہ اکبر کہا تو کہنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی
المستفتی:۔حافظ محمد شاداب رضا الہ باد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر قرأت کا اختتام اللہ مجدہ الکریم کی ثنا پر ہو تو وصل بہتر ہے جیسا کہ صورت مسؤلہ میں امام صاحب نے کیا ( انه کان تواباً کی جگہ توابان اللہ اکبر کہا) ورنہ فصل اولیٰ ہے جیسا کہ سورۂ کوثر میں۔۔عالمگیری میں قال القاضٰی الامام السعید النجیب ابو بکر اذا فرغت من القرأءة تریدان تکبر لرکوع ان کان الختم بالثناء فالوصل باللہ اکبر اولٰی ولولم یکن فلفصل اولٰی کقوله تعالی انّ شانئك ھو الابتر ھکذا فی التا تار خانیه )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner