AD Banner

{ads}

(امام تیسری رکعت میں چوتھی سمجھ کر بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟)

 (امام تیسری رکعت میں چوتھی سمجھ کر بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  امام ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے تیسری میں چوتھی سمجھ کر بیٹھ گئے اور سلام بھی پھر دیئے تو نماز کا کیا حکم ہے نماز ہوگی یا نہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی:۔احسان رضا قادری سچن سورت گجرات انڈیا،

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کسی امام نے چار رکعت والی نماز بھول کر تین رکعت پڑھا دی اور سلام پھیر دیا اس کے بعد مقتدیوں میں چرچا ہوا کہ امام نے تین پر سلام پھیر دیا ہے امام نے مقتدیوں کی گفتگو سن کر بغیر کسی سے کچھ پوچھے اور بات کئے اللہ اکبر کہہ کر چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہوگیا اور چار پوری کرکے سجدۂ سہو کیا اور سلام پھیرا تو امام اور نہ بولنے والے مقتدیوں کی نماز درست ہوگئی لیکن لیکن جن مقتدیوں نے بات چیت کرلی ہے ان کی نماز نہ ہوئی دوبارہ پڑھیں۔(حوالہ شامی جلد نمبر ۱صفحہ نمبر ۶۹۱  صفحہ نمبر ۸۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner