AD Banner

{ads}

( جمعہ وعیدین کا خطبہ اردو میں پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟)

 ( جمعہ وعیدین کا خطبہ اردو میں پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کا خطبہ اردو میں پڑھنا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔محمدشاہدرضا خان بھنگاشراوستی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

عیدین وجمعہ کا خطبہ صرف عربی زبان میں ہونا چاہئے اس کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھنا یا دوسری زبان کو عربی کے ساتھ ملا کے پڑھنا سنت متوراثہ کے خلاف اور مکروہ ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم صحابۂ کرام اور تابعین عظام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے کہیں منقول نہیں کہ انہوں نے عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں خطبہ پڑھا ہو حالانکہ صحابۂ کرام رضوان علیہم اجمعین کے زمانہ مبارکہ میں ہزاروں عجمی شہر فتح ہوئے اور ان میں جمعہ قائم ہوئے ـ مگر حاضرین کی زبان جاننے کے باوجودان کے سمجھنے کی رعایت کرتے ہوئے کبھی صحابۂ کرام نے ان کی زبان میں خطبہ نہ پڑھا۔( فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۱صفحہ نمبر ۳۱۵/ باب الجمعۃ والعدین)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner