AD Banner

{ads}

( ظالم قوم پر ظالم بادشاہ مقرر ہوتے ہیں بحوالہ قرآن پاک؟)

 (ظالم قوم پر ظالم بادشاہ مقرر ہوتے ہیں بحوالہ قرآن پاک؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہبعض لوگ کہتے ہیں ۔کہ جس طرح کی قوم ہوگی اس کے حکمران بھی ویسے ہی ہو نگے۔عوام اچھی تو حکمران بھی اچھے اور اگر عوام برے یا غلط تو حکمران بھی ویسے ہی ہونگے۔
نیز کئی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ  قرآن پاک میں بھی اس کا ذکر ہے۔جب کہ مجھے لگتا تھا کہ اگر اوپر نیک اور عادل حکمران ہو نگے تو عوام بھی خود بخود سیدھی ہو جاتی ہےمکمل اور مدلل رہنمائی فرمائیں اور ثواب کمائیں۔
المستفتی:۔ محمد علی رضا لاہور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

ارشاد باری تعالی ہے : و كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْن (۱۲۹) اور یونہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرےپر مسلط کرتے ہیں بدلہ ان کے کئے کا۔ (کنزالایمان)

آیت مذکورہ کے تحت روح البیان میں ھے :اوریونہی ہم ظالموں میں ایک کو دوسرے پر مسلط کرتے ہیں۔) یعنی جس طرح ہم نے جنوں اور انسانو ں کو رسوا کیا یہاں تک کہ انہوں نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا اسی طرح ہم ظالموں میں سے ایک کو دوسرے پر ان کے اعمال کی وجہ سے مسلط کردیتے ہیں اور ظالم کی ظالم کے ذریعے پکڑ فرماتے ہیں۔( روح البیان، الانعام، تحت الآیۃ: ۱۲۹، ۳ / ۱۰۴)

  حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ جب کسی قوم کی بھلائ چاہتا ہے تو اچھوں کو مسلط کرتا ہے برائ چاہتا ہے تو بروں کو اس سے یہ نتیجہ بر آمد ہوتا ہے کہ جو قوم ظالم ہوتی ہے اس پر ظالم بادشاہ مسلط کیا جاتا ہے تو جو اس ظالم کے پنجۂ ظلم سے رہائی چاہیں انھیں چاہیئے کہ ظلم ترک کریں(بحوالہ قرآن مقدس)

 مذکورہ بالاتصریحات سے بات واضح ہوگئ کہ جو قوم ظالم ہوتی ہے اس قوم پر ظالم بادشاہ مسلط کیا جاتا ہے تو جو چاہتا ہے کہ اس ظالم کے پنجۂ ظلم سے بچا رہے تو انھیں چاہئے کہ: ظلم چھوڑ دیں اور رب تعالی کے حضور جھک کر اپنے جملہ کبائر و صغائر گناہوں سے توبہ کرلیں اور اللہ سبحانہ تعالی کی بارگاہ میں معروضہ پیش کریں کہ ظالم بادشاہ سے ہماری حفاظت فرما اور ہمیں ظالم بادشاہ کے ظلم سے چھٹکارہ دےواللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب  نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner