AD Banner

{ads}

( ظہر کی نماز چھوٹ جائے تو کس وقت ادا کریں؟)

 ( ظہر کی نماز چھوٹ جائے تو کس وقت ادا کریں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر ہماری ظہر کی نماز چھوٹ جاتی ہے تو ہم کس وقت قضا کر سکتے ہیں اور سنت اور فرض مکمل ادا کرنے ہوں گے یا صرف فرض پڑھیں گے؟
المستفتی:۔سمیع اللہ خان سسواں ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئلہ میں پانچوں فرضوں میں باہم اور فرض و وتر میں ترتیب ضروری ہے کہ پہلے فجر پھر ظہر پھر عصر پھر مغرب پھر عشا پھر وتر پڑھے، خواہ یہ سب قضا ہوں یا بعض ادا بعض قضا، مثلاً ظہر کی قضا ہوگئی تو فرض ہے کہ اسے پڑھ کر عصر پڑھے یا وتر قضا ہوگیا تو اُسے پڑھ کر فجر پڑھے اگر یاد ہوتے ہوئے عصر یا وتر کی پڑھ لی تو ناجائز ہے فرائض وواجبات کی قضا ہے سنن نوافل کی قضاء نہیں ہے فلہذا پانچوں نمازوں کے لئے ترتیب ضروری ہے۔(بہار شریعت جلد نمبر۱ حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر۷۰۶ جدید مسئلہ نمبر۱۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner