AD Banner

{ads}

( ایک روزہ کی فدیہ کتنا ہے؟)

 ( ایک روزہ کی فدیہ کتنا  ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک روزہ کی فدیہ کتنی ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔ محمد محسن علی پاکستان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایک روزہ کا فدیہ صدقۂ فطر کی مقدار ہے ـ ( یعنی دو کلو پینتالس گرام گندم یا اس کی قیمت ) ( در مختار ورد المختار جلد ۳ صفحہ نمبر۴۰۶ کتاب الصوم باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ فصل فی العوارض الخ )
اگر آدمی مالدار ہے تو بہتر ہے کہ فدیہ ایک صاع ( یعنی ۴ کلو ۹۰ گرام) کشمش یا کھجور یا ان کی قیمت سے ادا کرے اسی طرح امیروں کو فطرہ اور کفارہ ایک صاع کشمش یا کھجور یا ان کی قیمت  ادا کرنا زیادہ مناسب ہے۔
اب اس بات کا بھی میں خلاصہ بیان کردوں کی فدیہ کب اور کسے دینا چاہئےیہ اختیار ہے شروع رمضان میں پورے رمضان کے روزوں کا فدیہ یہ ایک بار میں دیدے یا آخر میں دے چائے تو جتنے فدیہ ہوں اتنے ہی مسکینوں کو دے اور یہ بھی جائز ہے کہ ایک مسکین کو کئ دن کے فدیہ دیدے اور اس میں تملیک شرط نہیں ہے بلکہ اباحت کے طور پر بھی دے سکتا ہےبحوالہ درمختار ورد المختار  جلد نمبر۳  صفحہ نمبر۴۱۰ کتاب الصوم باب مایفسد الصوم ومالا یفسدہ فصل فی العوارض الخ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner