AD Banner

{ads}

( روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا عند الشرع کیسا ہے؟)

 ( روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا عند الشرع کیسا  ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ہے مدلل جواب سے نوازیں۔المستفتی:۔رضوان احمد خان مقام سسواں پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا اگر چہ نا جائز وحرام نہیں مگر بلا ضرورت صحیحہ مکروہ ضرور ہے۔جیسا کہ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان ۱۳۴۰ھ اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں کہ۔منجن نا جائز  وحرام نہیں جبکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئ جز وحلق میں نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے ـجیسا کہ در مختار میں ہے کرہ له ذوق شئ  الخ ۔یعنی روزہ دار کو کسی چیز کا چکھنا منع ہے۔چونکہ ٹوتھ پیسٹ میں زیادہ امکان ہے کہ کوئ جز  واندر چلا جائے اس لیے روزہ کی حالت میں اس سے ضرور احتراض کیا جائے۔
مزید سیدی اعلی حضرت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں کہ روزہ کی حالت میں منجن نہ ملنا چاہئے(بحوالہ فتاوی رضویہ مکروہات صوم جلد نمبر ۱۰ صفحہ نمبر ۵۵۱ )۔(کتاب الصوم ـ ۱۰ صفحہ نمبر ۵۵۱) (فتاوی اہل سنت احکام روزہ واعتکاف صفحہ نمبر ۱۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner