AD Banner

{ads}

(۲۷ ویں رجب المرجب کے روزے کی فضیلت؟)

 (۲۷ ویں رجب المرجب کے روزے کی فضیلت؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ۲۷ ویں رجب المرجب کے روزے کی فضیلت کیا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ؟ المستفتی:۔. محمد تحسین رضا نوری شیر پور کلاں پورن پور پیلی بھیت

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

ستائیسوی رجب المرجب کے روزے رکھنے کی فضیلت احادیث مبارکہ میں وارد ہے چنانچہ امام بہیقی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں رجب میں ایک رات اور دن ہے جو اس دن میں روزہ رکھے اور وہ رات نوافل میں گزارے تو سو برس کے روزوں اور سو برس شب بیداری کے برابر ہوا اور وہ ستائیس رجب ہے ۔( تفسیر در منثور چہارم )فتاوی رضویہ جلد چہارم)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو آدمی ۲۷ رجب کو روزہ رکھتا ہے تواللہ تبارک وتعالی اس کے لئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کے ثواب لکھتا ہے ۔ ( احیاء العلوم جلد اول فتاوی رضویہ جلد چہارم)

(۲)ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رجب وہ پر عظمت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی نیکیوں کا ثواب کئ گنا زیادہ دیتا ہے جس نے اس ماہ میں ایک دن کا روزہ رکھا تو گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھے اور جس نے اس ماہ میں سات دن کے روزے رکھے تو اس پر دوزخ کےدروازے کے سات دروازے بند ہو جاتے ہیں اور جس نے اس ماہ آٹھ دن کے روزے رکھے اس کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور اس ماہ میں دس دن کے روزے رکھنے والا اللہ تعالی سے جو مانگے گا وہ اسے عطا کرےگا اور جو اس ماہ میں پندرہ روزے رکھے تو آسمانی منادی آواز دیتا ہے اے روزہ دار تیرے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئیے گئے اب نیک عمل شروع کردو جو زیادہ اچھے اعمال کرےگا اسے زیادہ ثواب دیا جائے گا ۔(ما ثبت بالسنہ مترجم ص نمبر ۱۷۰ ۱۷۲ بحوالہ شعیب الایمان بہیقی)

(۳) حضرت انس رضی اللہ تعالی  عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے وہ یعنی اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہے جو رجب میں ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالی اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا -( درۃ الناصحین ص نمبر ۸۸ شعیب الاایمان بہیقی)

تو مذکورہ بالاتصریحات سے اور احادیث مبارکہ سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ ستائیس رجب کے روزے کی بڑی فضیلتیں ہیں اور برکتیں ہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner