AD Banner

{ads}

کیا اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر کہہ سکتے ہیں؟

(کیا اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر کہہ سکتے ہیں؟)

مسئلہ:کیا فر ما تے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر کہہ سکتے ہیں کہ نہیں ؟بینوا تو جروا    

ا لمستفتی ۔ محمد رمضان خان ہیم پوری سراوستی ۱۷؍رجب ۱۴۲۷ھ؁
الجـواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 

حاضروناظر خدائے تعالیٰ کے اسمائے توقیفیہ میں سے نہیں ہیں اور ان الفاظ کے بعض معانی شان الوہیت کے خلاف ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر نہیں کہنا چاہئے لیکن اگر کسی نے کہا تو کفر نہیں ۔

درمختار میں ہے ’’یا حاضریا ناظر لیس بکفر ‘‘اوراسی کے تحت فتا وی شا می میں ہے ’’فان الحضور بمعنی العلم شائع (کماقال اللہ تعالیٰ )مایکون من نجویٰ ثلا ثۃ الاھور ابعھم ۔والنظربمعنی الرؤیۃ (کماقال تعالیٰ)الم یعلم بان اللہ یریٰ۔فالمعنی یا عالم من یریٰ بزازیۃ (در مختار مع شا می جلد۶صفحہ۴۰۸)وھوتعالیٰ اعلم

محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

۲۴؍رجب المرجب۱۴۲۷ھ




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner