(کیامشرک کی مغفرت تحت قدرت باری تعالیٰ ہے ؟)
مسئلہ:کیا فر ما تے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مشرک کی مغفرت تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں؟بینوا توجروا
از۔محمد رمضان ہیم پورسراوستی ۱۲؍شعبان۱۴۲۷ھ
الجواب بعون الملک الوہاب
بیشک مغفرت مشرک تحت قدرت باری تعالیٰ ہے ’’شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین ‘‘میں ہے’’اتفقت الامۃ ان اللہ تعالیٰ لایغفرعن الکفر قطعا وان جاز عقلًا‘‘لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے’’لقولہ تعالیٰ ان اللہ لا یغفران یشرک بہ ‘‘حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے ۔وھو تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
۱۲؍شعبان المعظم۱۴۲۷ھ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔