AD Banner

{ads}

پیر کو خدا کہناکیسا ہے ؟

(پیر کو خدا کہناکیسا ہے ؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ: پیر کو خداکہنا جا ئز ہے یا نا جا ئز ؟بینوا توجروا                   المستفتی :محمد عرفان رضا قادری با رہ بنکی 

الجواب بعون الملک الوہاب 

  نعو ذباللہ من شر ور انفسنا خدائے عزوجل کے علاوہ کسی بزرگ وولی یا انبیا ومرسلین علیہم التحیۃ والتسلیم کو خدا کہنا یا خد اکا شر یک سمجھنا صر یح کفر ہے ۔ ایسا کہنے والا دائر ہ اسلام سے خا رج ہو گیا ۔ اسے تجد  ید ایما ن وتجد ید نکا ح کر نا ضروری ہے ۔ جب تک وہ تو بہ کر کے پھر سے اسلام قبو ل نہ کر ے اور اگر شادی شد ہ ہے تو دوبار ہ نکا ح نہ کر ے تو مسلمانو ں کو چا ہیے کہ ایسے شخص سے سلام کلام ،میل ، جول قطعی طور پر ترک کردیں ۔ قرآن حکیم میں ہے’’ واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکرٰی مع القوم الظلمین ‘‘اور جو کہیں تجھے شیطان بھلا دے تو یا د آئے پر ظالموں کے پا س نہ بیٹھ ۔(پا رہ ۷؍ رکوع ۱۴) وھوتعا لی ا علم 
 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

۱۷؍رمضان المبارک۱۴۲۸ھ




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner