AD Banner

{ads}

(سحری کئے بغیر روزہ رکھنے کا حکم؟)

 (سحری کئے بغیر روزہ رکھنے کا حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  سحری کئے بغیر روزہ کی نيت کرنے سے روزہ ہو جائے گا یا نہیں؟ 
المستفتی:۔زبير احمد شاکر گجرات،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حدیث/  نسائی باسناد حسن ایک صحابی سے راوی، کہتے ہیں میں حضور (صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضور (صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) سحری تناول فرما رہے تھے، ارشاد فرمایا: ’’یہ برکت ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے تمھیں دی تو اسے نہ چھوڑنا۔ امام احمد ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایاسحری کُل کی کُل برکت ہے اُسے نہ چھوڑنا، اگرچہ ایک گھونٹ پانی ہی پی لے کیونکہ سحری کھانے والوں پر ﷲ (عزوجل) اور اس کے فرشتے دُرود بھیجتے ہیں ۔نیز عبدﷲ بن عمرو سائب بن یزید و ابو ہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہم سے بھی اسی قسم کی روایتیں آئیں ۔(بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر ۵ صفحہ نمبر ۱۰۰۰ / حدیث نمبر ۶/ ۸ تا ۱۰)
مذکورہ احادیث پاک سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ سحری کرنا پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے سحری کرنے والوں پر اللہ اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔اب رہی بات بغیر سحری کیے روزہ رکھ سکتے ہیں تو بیشک رکھ سکتے ہیں اگر بینا سحری کیے روزہ رکھنے کی طاقت ہو۔اور روزہ کے لئے نیت ہی کافی ہے جیسا کہ حدیث میں ہے اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اگر نیت کر لیے سحری نہیں کیے تو بھی روزہ ہو جائے گا روزہ میں کوئ خرابی لاحق نہ ہوگی۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner