AD Banner

{ads}

(بسم اللہ کی برکت سے جنت مل گئی)

(بسم اللہ کی برکت سے جنت مل گئی)

 ایک یہودی شخص ایک یہودیہ عورت  کے عشق میں اتنا کھو گیا کہ اس نے کھانا پینا تک چھوڑ دیا۔ ایک دن وہ عطاء اکبر کے پاس گیا اور انہوں نے اس کا حال پوچھا اور ایک کاغذ پر بسم اللہ لکھ کر دی اور اس سے فرمایا؛ اس کو کھا جاؤ ۔ امید ہے کہ اللہ پاک تجھے اس سے سکون دے گا یا پھر وہ عورت تیرے نصیب میں لکھ دے گا۔ جب اس نے کاغذ کو کھایا تو کہنے لگا: (یا عطاء قد وجدت حلاوة الايمان و ظهر في قلبي النور و نسيت تلك المراة فاعرض على الاسلام فعرض عليه فاسلم ببركة البسملة)

 اے خطاء تحقیق میں نے ایمان کی مٹھاس پالی ہے اور نورا ایمان میرے دل میں ظاہر ہو گیا ہے۔ جس کی بدولت میں اس عورت کو بھول گیا ہوں۔ پس آپ مجھ پر اسلام پیش کریں ، جب اس پر اسلام پیش کیا گیا تو وہ بسم اللہ کی برکت سے مسلمان ہوگیا۔

جب اس عورت نے اس یہودی شخص کے اسلام کی خبرسنی تو وہ بھی حضرت عطاء کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کرنے لگی: (ويا امام المسلمين انا المراة التي ذكرها لك اليهودى الذى اسلم و اني رايت البارحة في منامي انه اتاني 

وقال لي ان اردت ان تنظرى موضعك من الجنة فاذهبي الى عطاء فانه يريك اياه ) اے مسلمانوں کے امام ، میں وہی عورت ہوں جس کا ذکر اس یہودی نے آپ سے کیا تھا۔ جو ابھی مسلمان ہوا ہے۔ اور گزشتہ رات میں نے دیکھا کہ کوئی آنے والا میرے پاس آیا اور مجھے کہنے لگا کہ اگر تو اپنا مقام جنت میں دیکھنا چاہتی ہے تو عطاء اکبر کے پاس چلی جاؤ۔ وہ تجھے تیرا مقام دیکھا دے گا۔ اب میں آپ کے پاس آئی ہوں: (فقل لی ابن الجنة)

 بتائیے جنت کہاں ہے۔

حضرت عطاء نے اس عورت سے فرمایا: (وان اردت الجنة فعليك اولا ان تفتحى بابها ثم تدخلين اليها)  اگر تیرا جنت دیکھنے کا پروگرام ہے تو پہلے تجھ پر اس کا دروازہ کھولنا ضروری ہے۔ پھر تو اس میں داخل ہو گی۔ عورت نے عرض کیا: (كيف افتح بابها)

 میں اس کا دروازہ کیسے کھول سکتی ہوں ۔

حضرت عطاء نے فرمایا، پڑھو: (بسم الله الرحمان الرحيم) اس عورت نے پڑھی پھر عرض کیا: (يا عطاء قد وجدت فی قلبی نورا و رایت ملکوت الله فاعرض على الاسلام فعرضه عليها فاسلمت البسملة ) اے عطاء میں اپنے دل میں نور پایا جس کی بدولت میں  اللہ تعالی کی خدائی کو دیکھ رہی ہوں۔ پس مجھ پر اسلام پیش کر دو ۔ چنانچہ حضرت عطاء نے اسلام پیش کیا ۔ تو وہ بسم اللہ کی برکت سے مسلمان ہو گئی۔ پھر وہ اپنے گھر آئی اور رات کو خواب میں دیکھا: (وانها دخلت الجنة ورات قصورها وقبابها وفيها قبة مكتوب عليها) كہ وه جنت میں داخل ہوئی اور اس میں محلات اور قبے دیکھے ان میں سے ایک قبے پر یہ لکھا ہوا

دیکھا: (بسم الله الرحمان الرحيم، لا اله الا الله محمد رسول الله) اس عورت نے اس کو پڑھا اور ایک اعلان کرنے والے کو سنا کہ وہ کہہ رہا تھا : (یا ايتها القارئة كذلك قد اعطاك الله جميع ما قرانہ)  اے اس کو پڑھنے والی خاتون ، اللہ تعالیٰ نے تجھ کو وہ تمام چیزیں دے دی ہیں جو تو نے پڑھی ہیں۔ اس کے بعد وہ عورت خواب سے بیدار ہوئی:( الهی کنت دخلت الجنة فاخرجتني منها اللهم اخر جنى من هم الدنيا بقدرتك فلما فرغت من دعائها سقطت دارها عليها فماتت شهيدة ) اے اللہ میں جنت میں داخل ہوئی تھی تو، تو نے مجھے اس سے باہر نکال دیا۔ اے میرے اللہ تو مجھے اپنی قدرت سے دنیا کے غموں سے نکال دے۔ جب وہ اپنی دعا سے فارغ ہوئی تو گھر کی چھت اس پر گری تو وہ شہادت کی موت پا گئی۔ اللہ پاک نے اس عورت پر طو بسم اللہ   برکت سے رحم فرمائے۔اور وہ شہادت پاکر جنت میں داخل ہو گئں۔حکایات قلیوبی ص۔ ۵۴/ ۵۵

خلاصہ: بسم اللہ شریف کی برکت سے ایک شخص کو ایمان کی دولت ملی اور دوسری کو ایمان اور شہادت کے ذریعے ترنت جنت بھی مل گیا۔اسی لیے حکم ہے کہ ہر جائز سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھو،


طالب دعاء

ناچیز۔  محمد ابرارالقادری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner