AD Banner

{ads}

(دو قاضی جہنم میں ، تیسرا جنت میں)

 (دو قاضی جہنم میں ، تیسرا جنت میں)

بیان کرتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے تین قاضی تھے اللہ تعالیٰ نے ان سے امتحان لینا چاہا تو دوفرشتوں کو بھیجا ایک فرشتہ گھوڑی پر سوار تھا اور اس کا بچہ اس کے پیچھے پیچھے چلا، دوسرا فرشتہ گھوڑی پر سوار ہوا اور اس نے ایک گائے کے پچھڑے کو پچکارا بچھڑا اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا، اب اس گاۓ کے بچھڑے کے سلسلہ میں دونوں فرشتے جھگڑ پڑے ایک کہتا تھا میرا ہے دوسرا کہتا ہے میرا ہے، دونوں قاضی کے پاس گئے اور قاضی نے رشوت لے کر گاۓ والے کو بچھڑا دے دیا، پھر دونوں فرشتے دوسرے قاضی صاحب کے پاس گئے اس نے بھی رشوت لی اور بچھڑا گائے والے کو دے دیا، پھر تیسرے قاضی کے پاس گئے وہ بولا میں ابھی فیصلہ نہیں کر سکتا  کیونکہ میں حیض سے ہوں ! فرشتے کہنے لگے کیا مرد کو بھی حیض آتا ہے ، وہ بولا اگر ایسا نہیں تو کیا گھوڑی سے گائے کا بچھڑا پیدا ہوا کرتا ہے؟ اسی بناء پر مثال مشہور ہوئی دو قاضی جہنم میں تیسرا جنت میں۔( نزہۃ المجالس جلد دوم صفحہ 142 الکبیر پبلیکیشنز دہلی )

"" طالبِ دعا ""

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner