AD Banner

{ads}

(اندھے کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے ایک شخص کو بخش دیا گیا)

 (اندھے کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے ایک شخص کو بخش دیا گیا)

بنی اسرائیل کے ایک فاسق شخص کی حکایت بیان کرتے ہیں کہ جب وہ فوت ہوا تو لوگوں نے اسے بے گور و کفن گڑھے میں پھینک دیا، اس دور کے نبی علیہ السلام کی طرف وحی نازل ہوئی کہ اسے گڑھے سے نکال کر غسل دیں اور کفن پہنائیں نماز جنازہ ادا فرما کر اسے قبرستان میں دفن کریں ، چنانچہ اللہ کے نبی علیہ السلام حکم بجالائے اور اسے نکال کر سب امور سر انجام دیئے ۔ پھر اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض گزار ہوئے، الہی کیا ماجرہ ہے ، یہ اس مرتبے کا کیسے اہل ہوا، ارشاد ہوا اس شخص نے ایک مرتبہ ایک اندھے کتے کو پانی پلا کر اس کی پیاس بجھائی تھی جس کے باعث مجھے اس کا یہ فعل اچھا لگا تو اسے مغفرت و بخشش سے نواز۔(نزہۃ المجالس جلد دوم صفحہ 157 الکبیر پبلیکیشنز جامع مسجد دہلی)

 "" طالب دعا ""

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner