AD Banner

{ads}

(ایک مردِ صالح نے اپنی انگلی جلادئی)

 (ایک مردِ صالح نے اپنی انگلی جلادئی)

بنی اسرائیل کے ایک عابد نے اپنے لیے ایک عبادت خانہ بنارکھا تھا، وہ عبادت میں اتنا مخلص تھا کہ اللہ تعالی نے اس کے لیے انگور پیدا فرمائے وہ روزانہ انگور کی بیل سے انگور کا ایک خوشہ اتار کر کھالیتا پانی کی ضرورت پڑتی تو اللہ تعالی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا، پانی دستیاب ہو جاتا، اسی طرح شب و روز گزرتے گئے یہاں تک کہ ایک شب ایک خوبصورت عورت اس کے پاس پہنچ گئی اور کہنے لگی سفر لمبا ہے رات سر پر آئی ، آپ مجھے اپنے پاس شب گزار نے دیں، جب اندھیرا چھا گیا تو اس عورت نے کپڑے اتار دئے اور اس سے چمٹ گئی ، عابد نے نظریں جھکا لیں، اور بچاؤ کی صورت اختیار کی ، وہ مزید چھیڑ خانی کرنے لگی، راہب کے دل میں قدرے خواہش پیدا ہوئی مگر وہ اس خوف کے باعث لرز گیا کہ زانی کی پیشانی پر تحریر ہوگا یہ زانی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ، نیز دوزخ کی گرفت سے اپنے آپ کو ڈرایا مگر نفس عورت کی طرف راغب ہوا تو اس نے کہا دوزخ کی آگ سے پہلے ذرا دنیا کی آگ کا مزہ چکھو یہ کہتے ہی اس نے دیۓ (چراغ) کی بتی کو لمبا کیا جب خوب آگ ہو چکی تو اپنی انگلی دیئے کی اوپر رکھ دی۔ انگلی جل گئی۔ یہ کیفیت دیکھ کر عورت وجد کے عالم میں چلانے لگی اور خشیت الہی کا اتنا غلبہ ہوا کہ وہیں دم توڑ گئی ، عابد نے اس پر کپڑا ڈال دیا اور خود نماز میں مصروف ہو گیا۔ شیطان نے مشہور کر دیا کہ فلاں راہب نے زنا کے بعد عورت کو ہلاک کر دیا ہے، بادشاہ اپنے لشکر کے ساتھ وہاں پہنچا اور آواز دی۔ راہب باہر نکلا، بادشاہ نے کہا کہ فلاں عورت کہاں ہے اس نے کہا میرے پاس ہے بادشاہ نے کہا اسے میرے ہاں بھیج دو ، راہب بولا وہ مرچکی ہے، بادشاہ بولا ! افسوس تیرا زنا سے دل نہ بھرا یہاں تک کہ تو نے اسے ہلاک کر ڈالا ۔ المختصر راہب کو گرفتار کیا گیا اور پھر بطور سزا اس کے سر پر آرہ چلا دیا ، جب جسم کا نصف چیرا جا چکا تو اس نے ایک سرد آہ بھر لی، اللہ تعالیٰ نے جبرائیل سے فرمایا، جاؤ میرے بندے سے کہو تمہاری آہ نے حاملین عرش اور آسمانوں کے فرشتوں کو رولا دیا ہے، اگر دوبارہ آہ نکلی تو آسمانوں کو زمین پر گرا دوں گا۔ یہ سنتے ہی اس نے صبر کا دامن مضبوطی سے تھام لیا اور بادشاہ کے کہنے کے باوجود کوئی کیفیت نہ بتائی، مگر اللہ تعالی کے حکم سے وہ مردہ خاتون پکار اٹھی ، یہ بے چارہ مظلوم ہے، میں حلفیہ بیان کرتی ہوں کہ اس نے زنا نہیں کیا اس کے جلے ہوئے ہاتھ کی تمام کیفیت بتلا دی، جب انہوں نے جلا ہوا ہاتھ دیکھا تو سبھی حیران و پشیمان ہوئے، پھر دونوں کی قبریں تیار کر کے دفن کر دیا۔ اس عابد کے مزار سے خوشبو آنے لگی ، پھر ہاتف غیبی کی آواز سنائی دینے لگی لوگو ابھی ٹھہرو، فرشتے بھی ان دونوں پر نماز ادا کرلیں، پھر ایک پرچہ آسمان سے ان کے سامنے گرا جس پر مرقوم تھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ تعالی کی طرف سے اس کے بندے کے نام مکتوب گرامی! میں نے اس کے لیے عرش معلی کے نیچے منبر بچھا دیئے اپنے فرشتوں کو اس کے اعزاز میں جلسہ منعقد کرنے کے لیے جمع کیا، حضرت جبرائیل نے اس کی منقبت میں خطاب کیا، فرشتوں کو گواہ بنا یا اور اس کا پچاس ہزار حوروں سے نکاح فرمایا، ایسا انعام اس شخص کے لیے ہے جو اللہ تعالی کی گرفت سے ڈر کر زنا سے اپنے آپ کو بچاتا ہے۔( نزہۃ المجالس حصہ دوم )

"" طالبِ دعا ""

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner