AD Banner

{ads}

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ شکمِ مادر میں !

( حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ شکمِ مادر میں )


حضرت بی بی ماہِ نور رحمۃ اللہ علیہا والدۂ محترمہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتی ہیں جب معین الدین (رحمۃ اللہ علیہ) صلبِ پدر سے میرے شکم میں منتقل ہوئے تو اللہ عزوجل نے خیر و برکت کا دروازہ کھول دیا، دین و دنیا کی برکت سے میرا گھر بھر گیا اور دشمن دوست بن گئے ، دن بدن عزت و منزلت میں اضافہ ہونے لگا، تمام رنج اور الم . دور ہو گئے۔

حضرت بی بی ماہ نور ، والدہ محترمہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتی ہیں جس وقت اللہ عزوجل کی جانب سے معین الدین کے جسم مبارک میں روح ڈالی گئی اس وقت سے پیدائش تک آپ کا یہ معمول تھا کہ نصف شب سے دن چڑھنے تک ، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، کا ورد فرمایا کرتے تھے اور میں

اپنے کانوں سے آپ کے ذکر کی آواز سنا کرتی تھی۔

حضرت بی بی ماہ نور بین والدہ محترمہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی فرماتی ہیں جس رات معین الدین پیدا ہوئے میرا گھر نور سے بھر گیا، دور دور تک فرشتوں کی جماعتیں نظر آنے لگیں، کچھ دیر بعد یہ نظارہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گیا تو مجھے پر ہیبت طاری ہو گئی اس دوران ندائے غیبی آئی ، بی بی ! تم کیوں پریشان ہو؟ یہ نور میرا ہی تھا، میں نے اپنا نور تیرے فرزند معین الدین کے دل میں بھر دیا اور اسے: دین و دنیا کی دولت سے مالا مال کر دیا۔(حوالہ " حضرت خواجہ غریب نواز کے 100 واقعات )

 "" طالب دعا ""

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی (ہند)





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner